Tuesday, 27 August 2013

ایک سال میں 7 ایوارڈ؛ عمائمہ ملک نے اندرون اور بیرون ملک کامیابی کے ریکارڈ قائم کردیئے

ملک اوربیرون ممالک سے 7 ایوارڈ اوراعزازات حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ اپنے مختصرفنی سفرکے دوران عمائمہ ملک نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایک طرف تو انھوں نے برطانیہ اور امریکا میں بہترین اداکاری کے بل پر بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی، ودیا بالن، ہماقریشی اورفریدہ پنٹوکومات دی تو دوسری جانب انھیں پاکستان میں انٹرنیشنل برانڈز نے بہت سے اعزازات سے بھی نوازا ہے۔ حال ہی میں کراچی میں منعقدہ کاسمیٹک برانڈ کی طرف سے سال کی پرکشش لڑکی کا انتخاب کیا گیا۔
اس کیٹگری میں عمائمہ ملک، ماہرہ خان،عائشہ خان اورایان شامل تھیں۔ اس مقابلے میں جیوری نے عمائمہ ملک کو منتخب کرتے ہوئے ’’بیوٹی آف دی ایئر‘‘ کے ایوارڈ اوراعزاز سے نوازا۔ اسی طرح مختلف برانڈز نے بھی عمائمہ ملک کی مقبولیت کومدنظررکھتے ہوئے انھیں اپنا برانڈ ایمبیسڈرمقررکیا ہوا ہے۔ یہی نہیں ان کی کامیابی کے چرچے ہمارے پڑوسی ملک بھارت تک پہنچے توانھیں بالی وڈ سے فلموں کی آفرز شروع ہوگئیں۔ ان کی نئی فلم ’’شیر‘‘رواں برس کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ایک برس میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کرنے والی عمائمہ ملک نے ’’نمائندہ ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن سے ایک ہی بات سیکھی ہے کہ کامیابی اسی شخص کو ملتی ہے جواپنا کام محنت ، لگن سے کرے۔
یہی میرا فارمولا ہے اوراس کے ساتھ میری فیملی اورچاہنے والوں کی دعائیں ہیں جن کی بدولت میں مختصر سے عرصے میں اس مقام پرہوں۔ خود یقین نہیں ہوتا کہ صرف ایک برس کے دوران اتنے سارے انٹرنیشنل ایوارڈ اور اعزازات مجھے مل چکے ہیں۔ امریکا میں ہونیوالے ایک فلم فیسٹیول میں جب میری اداکاری کوورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی، ودیا بالن اورفریدہ پنٹوسے زیادہ سراہتے ہوئے جیوری نے ایوارڈ کااعلان کیا تومیں حیران رہ گئی۔ اس کی بڑی وجہ شبانہ اعظمیٰ تھیں، وہ باکمال فنکارہ ہیں۔ میں ان کی اداکاری سے بے حد متاثر تھی، مگر کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میرا مقابلہ انھی کے ساتھ ہوگا اور مجھے کامیابی ملے گی۔ لیکن یہ توابتداء ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ کیونکہ میری منزل یہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔
مجھے صرف نیک نیتی کے ساتھ اپنا کام کرنا ہے اور ہر طرح کے سکینڈلز سے بچ بچا کے ایسا کام کرنا ہے جو میری پہچان بنے اوراس کے ساتھ پاک وطن کانام پوری دنیا میں روشن ہو۔ شارٹ کٹ راستوں کے ذریعے کامیابی وقتی طور پر ضرور مل جاتی ہے مگر وہ دیر تک ساتھ نہیں رہتی۔ اس لیے اگراپنا کام محنت سے کیا جائے تو اس سے ملنے والی کامیابی ساری زندگی ساتھ رہتی ہے، اسی ٹارگٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کر رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں عمائمہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔
سنجے دت جیسے بہترین فنکار نے مجھے خاصی سپورٹ کی۔ فلم کی عکسبندی تو چند ماہ قبل مکمل ہوگئی تھی جب کہ اس کی ڈبنگ کچھ عرصہ ہی مکمل کروا کر واپس لوٹی ہوں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ نئے پراجیکٹس سائن کیے ہیں لیکن ان کے بارے میں فی الحال تفصیلات نہیں دے سکتی۔ مگر یہ سب کے لیے سرپرائز ہوگا۔ جہاں تک بات پاکستان میں کام کرنے کی ہے تومیں نے ہمیشہ معیاری کام کرنے کو ترجیح دی ہے۔ کچھ لوگ یہ افواہیں بھی پھیلا دیتے ہیں کہ میں بالی وڈ میں کام کررہی ہوں اس لیے شاید اب میں پاکستان میں کام کرنا پسند نہیں کرتی۔ ایسا کچھ نہیں ہے، پاکستان میری پہچان ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔ میری ڈیمانڈ صرف اچھا سکرپٹ اور اپنے لیے چیلنجنگ کردار ہے۔

Wednesday, 21 August 2013

وسیم اکرم نے آسٹریلوی نژاد خاتون شنیرا تھامسن سے نکاح کرلیا

وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن کا نکاح ایک ہفتے قبل لاہور میں ہوا جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شنیرا تھامسن وسیم اکرم کے ہمراہ عید الفطر کے موقع پر ہی پاکستان آئی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اردو میں چند الفاظ بول کر انہوں نے سب کو حیران کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم  اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بہت خوش و مسرور ہیں۔ وسیم اکرم سے شادی کے لئے شنیرا تھامسن نے اسلام بھی قبول کرلیا ہے اور شادی کے بعد اب وہ پاکستان میں ہی رہیں گی۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما 2009 میں انتقال کر گئی تھیں جن سے ان کے 2بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب 15 اور 12 سال ہے۔

Sunday, 11 August 2013

Chenai Express

کنگ خان کی فلم چنئی ایکسپریس کی رفتار نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ، فلم نے پہلے ہی دن 33 کروڑ کا بزنس کرلیا۔چنئی ایکسپریس عید پر آئی اور باکس آفس پر چھاگئی ۔شاہ رخ اور دی پیکا کی کیمسٹری نے دوسری بار بھی سلور اسکرین پر خوب رنگ جمایا،فلم نے پہلے دن تو 33 کروڑ کمالیے لیکن صرف 7 دن بعد اکشے کماراپنی فلم ونس آپاوٴن اے ٹائم ان ممبئی اگین سے چنئی 

Tuesday, 6 August 2013

ٹیم کا مورال بلند کرنے کیلئے پاکستان کو زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، وسیم اکرم

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیم کا مورال بلند کرنے کے لئے زیادہ  کھیلنے کی ضرورت ہے اور قومی کرکٹ ٹیم زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلے بغیر دوسری ٹیموں کامقابلہ نہیں کرسکتی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنا پاکستان کی ترجیح ہونی چاہیئے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت کم ٹیسٹ میچز کھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو انڈر19 کے مزید ٹوور منعقد کرانے چاہیئیں تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو مستقبل کے لئے تیار کیا جا سکے۔
وسیم اکرم نے کہا  کہ پاکستان کے کوچز اور سلیکٹرز کو انڈر نائنٹین کے لڑکوں پر بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہیئے، ایک مضبوط ڈومیسٹک  کرکٹ ہی مضبوط قومی ٹیم بنا  سکتی ہے اور اس کی بہترین مثال آسٹریلیا کی لی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں دنیا کی بہترین ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کسی اچھے کھلاڑی کے جانےکے بعد بھی ٹیم کی کار کردگی متا ثر نہیں ہو تی اور نوجوان کھلاڑی اس جگہ کو بھرنےکرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا پاکستان کو2015کے ورلڈ کپ کے لئے ابھی سے تیار ی شروع کر دینی چاہیئے تاکہ انٹر نیشنل ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط ٹیم اتاری جا سکے۔

Srilanka

آئندہ 10 سال تک کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہ دیے جانے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

بورڈ کے چیف جیانتھا دھرما داسا نے ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے اس سلسلے میں اختیار کیے جانے والے غیر شفاف طریقہ کار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرح سری لنکا کو بھی 2023 تک کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں دی گئی،ان فیصلوں پر آئی لینڈرز کرکٹ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، ایس ایل سی کے چیف جیانتھا دھرماداسا نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے گذشتہ ماہ ایک خط میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
انھوں نے پوچھا کہ آخر مختلف ممالک کو کس طریقہ کار کے مطابق ایونٹس کی میزبانی کا حق دیا جا رہا ہے؟ ماضی کی روایت کے برعکس لندن میں ہونے والی چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی، معاملات کو حتمی شکل دینے سے قبل ارکان کو اعتماد میں لینے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، سری لنکا کو بغیر کوئی وجہ بتائے میزبانوں کی فہرست سے باہر کردیا گیا۔
طریقہ کار کے صاف اورشفاف ہونے پر سوالیہ نشان موجود ہے، انھوں نے کہا کہ آئی سی سی واقف ہے کہ ہم ملک میں 4انٹرنیشنل اسٹیڈیم تعمیر کرنے سمیت انفراسٹرکچر پر بھاری سرمایہ کاری کرچکے ہیں تاکہ مستقبل میں اہم مقابلوں کے انعقاد میں کوئی دشواری نہ ہو، ہمیں اس سلسلے میں کرکٹ کی عالمی باڈی کے تعاون کی ضرورت ہے، قبل ازیں کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہمیں میرٹ پر انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کا حصہ دیا جائے۔
جیانتھا دھرماداسا کے مطابق ان کے خط میں اٹھائے گئے اعتراضات کے جواب میں آئی سی سی چیف نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ازسر نو غور کریں گے، پوری کوشش ہوگی کہ شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے سری لنکا کو بھی اپنے میدانوں پر کوئی ایونٹ کرانے کا موقع فراہم کیا جائے، البتہ ان کی طرف سے میزبانی دینے کے طریقہ کار پر اٹھائے جانے والے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Saturday, 3 August 2013

Political News

POLITICAL CARTOON

Hi friends we are trying to provide you full useful information about the news........