Tuesday, 27 August 2013

ایک سال میں 7 ایوارڈ؛ عمائمہ ملک نے اندرون اور بیرون ملک کامیابی کے ریکارڈ قائم کردیئے

ملک اوربیرون ممالک سے 7 ایوارڈ اوراعزازات حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ اپنے مختصرفنی سفرکے دوران عمائمہ ملک نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایک طرف تو انھوں نے برطانیہ اور امریکا میں بہترین اداکاری کے بل پر بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی، ودیا بالن، ہماقریشی اورفریدہ پنٹوکومات دی تو دوسری جانب انھیں پاکستان میں انٹرنیشنل برانڈز نے بہت سے اعزازات سے بھی نوازا ہے۔ حال ہی میں کراچی میں منعقدہ کاسمیٹک برانڈ کی طرف سے سال کی پرکشش لڑکی کا انتخاب کیا گیا۔
اس کیٹگری میں عمائمہ ملک، ماہرہ خان،عائشہ خان اورایان شامل تھیں۔ اس مقابلے میں جیوری نے عمائمہ ملک کو منتخب کرتے ہوئے ’’بیوٹی آف دی ایئر‘‘ کے ایوارڈ اوراعزاز سے نوازا۔ اسی طرح مختلف برانڈز نے بھی عمائمہ ملک کی مقبولیت کومدنظررکھتے ہوئے انھیں اپنا برانڈ ایمبیسڈرمقررکیا ہوا ہے۔ یہی نہیں ان کی کامیابی کے چرچے ہمارے پڑوسی ملک بھارت تک پہنچے توانھیں بالی وڈ سے فلموں کی آفرز شروع ہوگئیں۔ ان کی نئی فلم ’’شیر‘‘رواں برس کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ایک برس میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کرنے والی عمائمہ ملک نے ’’نمائندہ ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن سے ایک ہی بات سیکھی ہے کہ کامیابی اسی شخص کو ملتی ہے جواپنا کام محنت ، لگن سے کرے۔
یہی میرا فارمولا ہے اوراس کے ساتھ میری فیملی اورچاہنے والوں کی دعائیں ہیں جن کی بدولت میں مختصر سے عرصے میں اس مقام پرہوں۔ خود یقین نہیں ہوتا کہ صرف ایک برس کے دوران اتنے سارے انٹرنیشنل ایوارڈ اور اعزازات مجھے مل چکے ہیں۔ امریکا میں ہونیوالے ایک فلم فیسٹیول میں جب میری اداکاری کوورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی، ودیا بالن اورفریدہ پنٹوسے زیادہ سراہتے ہوئے جیوری نے ایوارڈ کااعلان کیا تومیں حیران رہ گئی۔ اس کی بڑی وجہ شبانہ اعظمیٰ تھیں، وہ باکمال فنکارہ ہیں۔ میں ان کی اداکاری سے بے حد متاثر تھی، مگر کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میرا مقابلہ انھی کے ساتھ ہوگا اور مجھے کامیابی ملے گی۔ لیکن یہ توابتداء ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ کیونکہ میری منزل یہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔
مجھے صرف نیک نیتی کے ساتھ اپنا کام کرنا ہے اور ہر طرح کے سکینڈلز سے بچ بچا کے ایسا کام کرنا ہے جو میری پہچان بنے اوراس کے ساتھ پاک وطن کانام پوری دنیا میں روشن ہو۔ شارٹ کٹ راستوں کے ذریعے کامیابی وقتی طور پر ضرور مل جاتی ہے مگر وہ دیر تک ساتھ نہیں رہتی۔ اس لیے اگراپنا کام محنت سے کیا جائے تو اس سے ملنے والی کامیابی ساری زندگی ساتھ رہتی ہے، اسی ٹارگٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کر رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں عمائمہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔
سنجے دت جیسے بہترین فنکار نے مجھے خاصی سپورٹ کی۔ فلم کی عکسبندی تو چند ماہ قبل مکمل ہوگئی تھی جب کہ اس کی ڈبنگ کچھ عرصہ ہی مکمل کروا کر واپس لوٹی ہوں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ نئے پراجیکٹس سائن کیے ہیں لیکن ان کے بارے میں فی الحال تفصیلات نہیں دے سکتی۔ مگر یہ سب کے لیے سرپرائز ہوگا۔ جہاں تک بات پاکستان میں کام کرنے کی ہے تومیں نے ہمیشہ معیاری کام کرنے کو ترجیح دی ہے۔ کچھ لوگ یہ افواہیں بھی پھیلا دیتے ہیں کہ میں بالی وڈ میں کام کررہی ہوں اس لیے شاید اب میں پاکستان میں کام کرنا پسند نہیں کرتی۔ ایسا کچھ نہیں ہے، پاکستان میری پہچان ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔ میری ڈیمانڈ صرف اچھا سکرپٹ اور اپنے لیے چیلنجنگ کردار ہے۔

Wednesday, 21 August 2013

وسیم اکرم نے آسٹریلوی نژاد خاتون شنیرا تھامسن سے نکاح کرلیا

وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن کا نکاح ایک ہفتے قبل لاہور میں ہوا جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شنیرا تھامسن وسیم اکرم کے ہمراہ عید الفطر کے موقع پر ہی پاکستان آئی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اردو میں چند الفاظ بول کر انہوں نے سب کو حیران کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم  اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بہت خوش و مسرور ہیں۔ وسیم اکرم سے شادی کے لئے شنیرا تھامسن نے اسلام بھی قبول کرلیا ہے اور شادی کے بعد اب وہ پاکستان میں ہی رہیں گی۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما 2009 میں انتقال کر گئی تھیں جن سے ان کے 2بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب 15 اور 12 سال ہے۔

Sunday, 11 August 2013

Chenai Express

کنگ خان کی فلم چنئی ایکسپریس کی رفتار نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ، فلم نے پہلے ہی دن 33 کروڑ کا بزنس کرلیا۔چنئی ایکسپریس عید پر آئی اور باکس آفس پر چھاگئی ۔شاہ رخ اور دی پیکا کی کیمسٹری نے دوسری بار بھی سلور اسکرین پر خوب رنگ جمایا،فلم نے پہلے دن تو 33 کروڑ کمالیے لیکن صرف 7 دن بعد اکشے کماراپنی فلم ونس آپاوٴن اے ٹائم ان ممبئی اگین سے چنئی 

Tuesday, 6 August 2013

ٹیم کا مورال بلند کرنے کیلئے پاکستان کو زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، وسیم اکرم

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیم کا مورال بلند کرنے کے لئے زیادہ  کھیلنے کی ضرورت ہے اور قومی کرکٹ ٹیم زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلے بغیر دوسری ٹیموں کامقابلہ نہیں کرسکتی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنا پاکستان کی ترجیح ہونی چاہیئے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت کم ٹیسٹ میچز کھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو انڈر19 کے مزید ٹوور منعقد کرانے چاہیئیں تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو مستقبل کے لئے تیار کیا جا سکے۔
وسیم اکرم نے کہا  کہ پاکستان کے کوچز اور سلیکٹرز کو انڈر نائنٹین کے لڑکوں پر بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہیئے، ایک مضبوط ڈومیسٹک  کرکٹ ہی مضبوط قومی ٹیم بنا  سکتی ہے اور اس کی بہترین مثال آسٹریلیا کی لی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں دنیا کی بہترین ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کسی اچھے کھلاڑی کے جانےکے بعد بھی ٹیم کی کار کردگی متا ثر نہیں ہو تی اور نوجوان کھلاڑی اس جگہ کو بھرنےکرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا پاکستان کو2015کے ورلڈ کپ کے لئے ابھی سے تیار ی شروع کر دینی چاہیئے تاکہ انٹر نیشنل ٹورنامنٹ میں ایک مضبوط ٹیم اتاری جا سکے۔

Srilanka

آئندہ 10 سال تک کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہ دیے جانے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

بورڈ کے چیف جیانتھا دھرما داسا نے ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے اس سلسلے میں اختیار کیے جانے والے غیر شفاف طریقہ کار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرح سری لنکا کو بھی 2023 تک کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں دی گئی،ان فیصلوں پر آئی لینڈرز کرکٹ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، ایس ایل سی کے چیف جیانتھا دھرماداسا نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے گذشتہ ماہ ایک خط میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
انھوں نے پوچھا کہ آخر مختلف ممالک کو کس طریقہ کار کے مطابق ایونٹس کی میزبانی کا حق دیا جا رہا ہے؟ ماضی کی روایت کے برعکس لندن میں ہونے والی چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی، معاملات کو حتمی شکل دینے سے قبل ارکان کو اعتماد میں لینے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، سری لنکا کو بغیر کوئی وجہ بتائے میزبانوں کی فہرست سے باہر کردیا گیا۔
طریقہ کار کے صاف اورشفاف ہونے پر سوالیہ نشان موجود ہے، انھوں نے کہا کہ آئی سی سی واقف ہے کہ ہم ملک میں 4انٹرنیشنل اسٹیڈیم تعمیر کرنے سمیت انفراسٹرکچر پر بھاری سرمایہ کاری کرچکے ہیں تاکہ مستقبل میں اہم مقابلوں کے انعقاد میں کوئی دشواری نہ ہو، ہمیں اس سلسلے میں کرکٹ کی عالمی باڈی کے تعاون کی ضرورت ہے، قبل ازیں کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہمیں میرٹ پر انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کا حصہ دیا جائے۔
جیانتھا دھرماداسا کے مطابق ان کے خط میں اٹھائے گئے اعتراضات کے جواب میں آئی سی سی چیف نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ازسر نو غور کریں گے، پوری کوشش ہوگی کہ شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے سری لنکا کو بھی اپنے میدانوں پر کوئی ایونٹ کرانے کا موقع فراہم کیا جائے، البتہ ان کی طرف سے میزبانی دینے کے طریقہ کار پر اٹھائے جانے والے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Saturday, 3 August 2013

Political News

POLITICAL CARTOON

Hi friends we are trying to provide you full useful information about the news........





























































































































Tuesday, 9 July 2013

Showbiz News

ویمنز کرکٹ میں پاکستان نے ایک ہی دن میں 2 بار آئرلینڈ کو ٹوئنٹی 20 میچز میں مات دے دی۔ پہلے مقابلے میں 4 اور دوسرے میں 10 وکٹ سے فتح ہاتھ آئی، جویریہ ودود نے نصف سنچری کا اعزاز پایا۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی مقابلے میں میزبان سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر116 رنز اسکور کیے، شیلنگٹن 43، کپتان ای جوائس 23 اور ڈینلی 21 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہیں، دیگر کوئی کھلاڑی دہرے اعداد میں داخل نہ ہو سکی، ندا راشد نے صرف 13 رنز دے کر 3 پلیئرز کو پویلین بھیجا، بسمہٰ معروف نے 2 وکٹوں کیلیے 20 رنز دیے، جواب میں مہمان ٹیم نے 7 بالز قبل 6 وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا، ندا راشد نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے، اوپنر جویریہ ودود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔


دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 119 کا مجموعہ حاصل کیا، شیلنگٹن 42 جبکہ کپتان ای جوائس اور ای رچرڈسن 24،24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، دیگر پلیئرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو پائیں، جویریہ رؤف نے 2 وکٹوں کیلیے 23 رنز دیے، سعدیہ یوسف اور ندا راشد نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر وکٹ کھوئے18.2 اوورز میں 123 رنز بنا لیے، جویریہ ودود نے ناقابل شکست 56 رنز بنانے کیلیے 63 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 چوکے لگائے، جویریہ رؤف 40 پر ناٹ آؤٹ رہیں، انھوں نے48 میں سے 2 بالز کو باؤنڈری کی سیر کرائی، میزبان ٹیم نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے18 وائیڈ سمیت27 فاضل رنز دیے۔

Wednesday, 3 July 2013

Next General of Pakistan

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت رواں سال نومبرمیں ختم ہونے کے بعدآرمی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم جواس وقت چیف آف لاجسٹکس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں سب سے سینئرموسٹ جنرل ہیں۔


ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم جن کاتعلق لاہورسے ہے وہ اس سے قبل کورکمانڈر بہاولپوررہ چکے ہیں جبکہ ڈی جی رینجرزاورکمانڈرایس ایس جی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ سوات میں کامیاب پیوچارآپریشن کی سرپرستی بھی لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے کی اوروہ اس سلسلے میں21دن تک فوجی جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کوہٹہ ڈیو(div) کے کمانڈربھی رہ چکے ہیں۔ سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبرپر لیفٹیننٹ جنرل راشدہیں جو ان دنوں چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل راشداس سے قبل کورکمانڈر لاہوررہ چکے ہیں۔
تیسرے نمبرپرلیفٹیننٹ جنرل طارق خان ہیں جن کاتعلق کوہاٹ کے نزدیکی علاقے جنوبی وزیرستان سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل طارق خان بھی اعلی پشہ وارانہ کیریئررکھتے ہیں وہ ان دنوں کور کمانڈر منگلاتعینات ہیں۔چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام ہیں جوان دنوں ڈی جی آئی ایس آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام کومسلم لیگ(ن)بھی انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ان کاشمار بھی پشہ وارانہ اعتبار سے بہترین جرنیلوں میں ہوتاہے۔ لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف ان دنوں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈایولوشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس سے قبل وہ کورکمانڈرگوجرنوالہ رہ چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف میجرشبیرشریف نشان حیدرکے بھائی ہیں وہ وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امورلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد لقادربلوچ کی زیرکمان خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف کے قابل اعتمادساتھی وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ ان کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، ذرائع کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل خالدراجا بھی شاندارپشیہ وارنہ کیریئر کے حامل ہیں تاہم وہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل اپنے عہدے سے ریٹائرڈہوجائیں گے۔

Wednesday, 26 June 2013

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ٹوئنٹی 20 لیگز کو کرپشن سے بچانے کیلیے سخت اقدامات تجویز کیے جائیں گے، فکسنگ میں ملوث کرکٹرز اور آفیشلز کے سزاؤں سے بچ نکلنے پر اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کی تشویش بڑھ گئی، مقابلوں کے میزبان ممالک میں خصوصی قوانین کی تشکیل کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ون ڈے کرکٹ میں فیلڈنگ کی پابندیوں اور دونوں اینڈ سے نئی گیندیں استعمال کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی، بنگلہ دیش کی تیاریاں نامکمل ہونے کے سبب ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی منتقلی کا مطالبہ بھی زور پکڑگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند برس میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے متعدد اسکینڈلز نے شرفا کے کھیل کا دامن داغدار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آئی پی ایل اسکینڈل میں شری شانتھ سمیت 3 بھارتی کرکٹرز کے ملوث ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے اشرفل بی پی ایل میں کرپشن کا اعتراف کرچکے، گزشتہ سال ایک بھارتی چینل نے پاکستانی ندیم غوری سمیت اسٹنگ آپریشن کے ذریعے کرپشن کیلیے رضامند امپائرز کو بے نقاب کیا تھا۔
کرکٹ حلقوں میں ٹوئنٹی 20 لیگز کو کرپشن کا گڑھ قراردیا جا رہا ہے، کھیل کی تطہیر کا عمل تیز کرنے کے مطالبات میں تسلسل کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے لندن میں جاری سالانہ کانفرنس میں متعلقہ بورڈز کو سخت اقدامات تجویز کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے سی ایس یو کے سربراہ سر رونی فلینیگن شرکا کو مسائل کی سنگینی کا احساس دلاتے ہوئے ایسا سسٹم وضع کرنے کیلیے کہیں گے جس میں کرپٹ کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلیے بچ نکلنے کے راستے مسددو ہوجائیں۔
یاد رہے کہ بھارتی عدالتی نظام میں کھیلوں میں کرپشن کے حوالے سے خصوصی کرمنل قوانین نہ ہونے کی وجہ سے کئی مجرموں پر ہاتھ ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے، یہی صورتحال سری لنکا اور بنگلہ دیش کی بھی ہے۔ذرائع کے مطابق اے سی ایس یو کو تشویش ہے کہ کرپٹ کھلاڑی، آفیشلز اور بکیز قوانین میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مکروہ دھندہ ڈھٹائی سے جاری رکھتے ہیں، فلینیگن تینوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مطالبہ کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی وفاقی حکومتوں کو ایسے سخت قوانین تشکیل دینے کیلیے کہیں جس سے کھیلوں میں بدعنوانی کے مرتکب افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ شکنی ہو۔
دریں اثنا چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں ون ڈے کرکٹ میں فیلڈنگ کی پابندیوں اور دونوں اینڈ سے نئی گیندیں استعمال کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی،وضع کردہ قوانین پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سخت تنقید کرتے رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں مختلف ٹیموں کا اس حوالے سے ردعمل سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا کہ ورلڈ کپ سے قبل کیا تبدیلیاں یا ترامیم مناسب ہوں گی۔
کمیٹی بعض رکن ممالک کی طرف سے زیادہ ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے کھیلنے کیلیے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت طے شدہ ٹیسٹ میچز کو نظر انداز کرنے کے رجحان کا بھی جائزہ لے گی۔طویل فارمیٹ کی بقا کیلیے مقابلوں میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی تیاریاں نامکمل ہونے کے سبب 16 مارچ سے شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی منتقلی کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔
پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے12 سے 28 جولائی تک انعقاد کا امکان ہے۔

اس دوران 5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے،ذرائع کے مطابق ابتدائی دونوں ایک روزہ مقابلوں کی میزبانی گیانا کرے گا، اگلے تینوں میچز سینٹ لوشیا میں ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی مقابلے سینٹ ونسنٹ میں ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ٹور کیلیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس یکم جولائی کو لاہور میں ہوگا، حتمی اسکواڈ کا حصہ بنانے سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی زیر صدارت قومی سلیکشن کمیٹی نے پلیئرز کی فہرست تو تیارکرلی تھی مگر قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انھیں ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور سمیت کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے مشاورت کی ہدایت دی ہے، نوجوان پلیئرز احمد شہزاد، عمر اکمل، حارث سہیل، رضا حسن، صہیب مقصود، وکٹ کیپرز عدنان اکمل اور محمد رضوان کا فٹنس ٹیسٹ لینے کی ہدایت دی گئی ہے،فٹنس رپورٹ کی روشنی میں ہی انھیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔



Imran hashmi, 
 بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن کی آنے والی کامیڈی فلم’’گھن چکر‘‘ کے نئے گانے کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ’’اللہ مہربان‘‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے دیویا کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کے ساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت عمران اور ودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ گھن چکر فلم 28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ رانجھنا جیسی فلمیں انہیں حسرت سے یہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ انہیں ان کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

میتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی فتح کی خوشی میں انہوں نے فلم رانجھنا دیکھی جو انہیں بے حد پسند آئی۔ بگ بی نے رانجھنا فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رانجھنا جیسی فلمیں دیکھ کر انہیں شدت سے یہ احساس ستاتا ہے کہ انہیں ان فلموں میں کاسٹ کیوں نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہی کردار میں صحیح مگر میں ان بہترین فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے آج کل کی جوان نسل کا ٹیلنٹ دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ فلم رانجھنا میں سونم کپور نے اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں اور ان کے اپوزٹ ہیرو کا کردار اداکار دھنش نے نبھایا ہے، رانجھنا اداکار دھنش کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ہے، فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔
پریانکا چوپڑا کے البم ’’ان مائی سٹی‘‘ کا دوسرا گانا ’’اگزاٹک‘‘ انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا جس کے بارے میں اداکارہ نے کسی غم و غصے کا اظہار نہیں کیا۔

پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے البم کا گانا لیک ہوگیا اور مجھے اس پر غصہ بھی ہونا چاہیئے مگر میں اس گانے کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے خوش ہوں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گانا باضابطہ طور پر کسی بھی لمحے ریلیز کر دیا جائے گا۔
پریانکا نے اپنے مداحوں اور میوزک سے دلچسپی رکھنے والوں سے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ گانا سن کر اپنی رائے سے انہیں ضرور آگاہ کریں۔ پریانکا کے اس گانے میں امریکی ریپر پٹ بال نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور گانے کی شاعری میں انگریزی کے ساتھ ساتھ ہندی بول بھی شامل کئے گئے ہیں۔
فلم "سانوریا" کے ایک گانے میں رنبیر کپور مکمل برہنہ نظر آتے ہیں جب کہ جان ابراہم نے فلم نیویارک کے بعد فلم’’دوستانہ‘‘میں بھی بغیر کپڑے پہنے بولڈ سین عکس بند کرایا۔

بالی ووڈ نے گزشتہ کچھ سالوں کےدوران جس طرح اپنی فلموں ميں جدید اور مغربی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے وہیں فلموں میں بولڈمناظر کی فلم بندی میں بھی وہ مغرب کی تقلید کرتا نظرآتا ہے جس کے باعث نہ صرف اداکارائیں بلکہ اداکار بھی اپنے برہنہ جسم کی نمائش کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کررہے ہیں۔

بالی ووڈ ادکار رنبیر کپور نے اپنی پہلی ہی فلم ”سانوریا“ میں اتنا بولڈ منظر فلم بند کرایا کہ کوئی بھی نیا اداکار ایسا کرنے سے ضرور گھبراتا، فلم ”سانوریا“ کے ایک گانے میں رنبیر کپور مکمل برہنہ نظر آتے ہیں، اس دوران انہوں نے اپنا عریاں پن چھپانے کے لئے انتہائی باریک تولیے کا استعمال کیا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے، اداکار جان ابراہم جن کا فلم ’’نیویارک‘‘ ميں برہنہ منظر فلم بند کرانے کے بعد کہنا تھا کہ وہ اس کی عکس بندی کے دوران کافی محظوظ ہوئے، جان ابراہم نے اس کے بعد  فلم’’دوستانہ‘‘میں بھی بغیر کپڑے پہنے بولڈ سین عکس بند کرایا۔
رنبیر اور جان ابراہم کے علاوہ نیل نتن مکیش  فلم ’’جیل‘‘ ،  راج کمار  فلم “شاہد‘‘  اور نئے اداکار میراڈونا ریبیلو فلم ’’پنکھ‘‘ میں اپنے برہنہ جسم کی نمائش کر چکے ہیں جب کہ اشمت پٹیل بھی مردوں کے ہیلتھ میگزین کے فرنٹ پیچ کے لیے برہنہ تصویر بڑی دیدہ دلیری سے بنواچکے ہیں۔
 سندھ ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس مقبول باقرکے اسکواڈ پربم حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے برنس روڈ میں دھماکے  کے نتیجے میں 7 افراد بحق اور 15 زخمی ہوگئے، دھماکے میں سندھ ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس مقبول باقر کےاسکواڈ پر کو نشانہ بنایا گیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ جسٹس مقبول باقر کو سول اسپتال سے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، زخمیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں جسٹس مقبول باقر کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
بم ڈسپوزل اسکوڈ نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جو پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں 6 سے 8 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے میں بال بیئرنگ اور لوہے کے ٹکڑے بھی استعمال کئے گئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ امیر شیخ کے مطابق دھماکے سے 3 پولیس موبائل اور 2 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم جسٹس مقبول باقر کے لئے دعاگو ہیں، دھماکے میں ایک رینجر اور 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے، دھماکے کی نوعیت کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام ججوں کو سیکیورٹی دی ہوئی ہے، جسٹس مقبول باقر کے ساتھ بھی 3 پولیس موبائل تھیں۔
دوسری جانب سندھ بار کونسل نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سٹی، ڈسٹرکٹ ملیر اور سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کام معطل کردیا گیا ہے۔

Tuesday, 25 June 2013

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت ان دنوں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کی سزا پوری کرنے کے لیے بھارتی ریاست پونے کی یرواڈا جیل میں قید ہیں تاہم منا بھائی کو جیل میں اپنی اہلیہ مانیاتا دت کی یاد اس قدر ستانے لگی کہ انہوں نے اپنی شریک حیات سے مسلسل رابطے کا ذریعہ تلاش کر لیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق سنجے دت کے جیل جانے کے بعد سے ایک ڈاکیہ (پوسٹ مین) نرگس دت روڈ پر تعمیر امپیرئل ہائٹس کے دروازے پر کثرت سے نظر آتا ہے اور  اس کے پاس اکثر نویں منزل پر رہائش پذیر سنجے دت کی اہلیہ مانیاتا دت کے لیے خط ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت روزانہ اپنی اہلیہ کو عام ڈاک کے ذریعے خط لکھتے ہیں جس کے جواب ميں انہیں اپنی اہلیہ کی جانب سے بھی ایک خط روزانہ موصول ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی متنازعہ ٹاڈا کی عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی طور پر رائفل اور پسٹل خریدنے کے جرم میں 6 سال کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے کم کرکے 5 سال کر دیا تھا، سنجے دت 18 ماہ کی قید پہلے ہی کاٹ چکے ہیں جب کہ بقیہ قید وہ ان دنوں پونے کی یرواڈا جیل میں پوری کر رہے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کپتان مصباح کو ایک درجے ترقی نے بیٹنگ میں 9 ویں پوزیشن دلادی۔

چیمپئنز ٹرافی میں یکسر ناکامی کے باوجود گرین شرٹس کی چھٹی پوزیشن قائم رہی، چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رویندرا جڈیجا نے بولنگ میں کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
آل رائونڈرز میں بھی وہ اسی نمبر پر آگئے، 6درجے کی چھلانگ نے روی چندرن ایشون کو بھی دوبارہ ٹاپ10میں پہنچا دیا،ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن پہلے اور پاکستانی اسپنر سعید اجمل بدستور دوسرے نمبر پر ہیں، ٹیم رینکنگ میں بھارت کی پہلی پوزیشن مستحکم ہوگئی، انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔
چاہنے والوں کے لیے دبئی میں تقریب میں کرینہ کپور کے دیدہ زیب کپڑوں کی نیلامی کی گئی۔

نیلامی کا مقصد دبئی میں بے سہارا اور معذور بچوں کے لیے بنائے جانے والے اسپتال کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا جس میں بالی وڈ فنکاروں کی اشیاء کو خصوصی طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
نیلامی میں دیپکا پڈوکون، بالی وڈ دبنگ سلمان خان، بالی وڈ کوئن کرینہ کپور، رنبیر کپور، ایکشن کوئن کترینہ کیف سمیت دیگر کئی فنکاروں کے استعمال میں لائی جانے والی اشیاء کی نیلامی کی گئی۔فلم ریس ٹو میں اداکارہ دیپکا پڈوکون کا زیب تن کیاگیا سرخ لباس نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جس کی بولی 8 ہزار درہم لگی جب کہ بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور کی مختلف فلموں میں بطور ہیروئن زیب تن کی جانیوالی شلوار قمیص 10 ہزار درہم میں فروخت ہوئی۔
گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی واردات کر کے پاکستان کا عالمی امیج تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

گلگت بلتستان میں ہونے والی دہشت گردی کی واردات نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا‘ دیامیر فیری میڈوز کے علاقے نانگا پربت بیس کیمپ میں ہفتے اور جمعہ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے 9 غیر ملکی سیاحوں اور ایک پاکستانی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ قتل ہونے والے غیر ملکی سیاحوں کا تعلق عوامی جمہوریہ چین‘ روس اور یوکرائن سے بتایا گیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس دہشت گردی کی واردات کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کے حوالے سے میڈیا میں جو بیان آیا ہے‘ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ تحریک سے منسلک جنود حفصہ نامی تنظیم نے کیا ہے اور ہم گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔
تحریک طالبان کے ترجمان نے جس تنظیم کا نام لیا ہے‘ یہ پہلے کبھی سننے میں نہیں آیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹی ٹی پی کے زیر سایہ کئی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کی ایجنسیوں کے لیے یہ ایک نیا پہلو ہے۔ میڈیا کی تفصیلات کے مطابق 18 ملکوں کے 40 سیاح کوہ پیمائی کے لیے آئے ہوئے تھے‘ ان میں 11 سیاح بیس کیمپ میں موجود تھے جب کہ باقی ان سے اوپر موجود تھے۔ بیس کیمپ میں موجود 11 میں سے 10دہشت گردوں کا نشانہ بنے جب کہ ایک چینی سیاح محفوظ ر ہا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کو بیس کیمپ تک دو گائیڈز لے کر گئے‘ ان دو گائیڈز میں سے ایک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جب کہ ایک حراست میں ہے۔ اس زیر حراست گائیڈ سے خاصی معلومات مل سکتی ہیں۔
گلگت بلتستان میں جو دہشت گردی ہوئی ہے‘ اس کی صدر مملکت آصف علی زرداری‘ وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت سب نے مذمت کی ہے‘ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک مذمتی قرار داد بھی منظور کی ہے‘ گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو معطل کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ سیاحوں پر حملے کا مقصد پاکستان کا بین الاقوامی تشخص خراب کرنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں کہا کہ یہ پاکستان پر حملہ ہے۔ یہ ایسی باتیں اور اقدامات ہیں جو ہر دہشت گردی کی واردات کے بعد دیے جاتے ہیں لیکن دہشت گردی‘ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے بارے میں کوئی پر عزم اور دو ٹوک پالیسی کہیں نظر نہیں آتی۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے لیے ایک سافٹ ٹارگٹ بن چکا ہے۔
وہ جہاں چاہتے ہیں واردات کر لیتے ہیں۔ اول تو کوئی دہشت گرد گرفتار ہی نہیں ہوتا ‘ اگر کسی کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تو وہ عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری ہو گیا ہے۔ یوں دیکھا جائے تو دہشت گردوں کو حقیقی معنوں میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تحریک طالبان کو جو رہنما مارے گئے ہیں ‘ وہ بھی امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بنے۔ پاکستان کے کسی ادارے نے انھیں گرفتار کیا اور نہ ہی وہ ان کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سیاسی و مذہبی جماعتیں برملا دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات کی باتیں کرتی ہیں اور ان سے روابط کا اعتراف کرتی ہیں۔ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کے اندر ہی آپریٹ کر رہی ہیں اور وہ یہ واردات کے بعد اس کی ذمے داری بھی قبول کرتی ہیں‘ اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اس کے باوجود ملک کی بعض نامور شخصیات‘ سیاستدان اور مذہبی رہنما کالعدم تحریک طالبان اور دیگر تنظیموں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں‘ اکثر دلیل دی جاتی ہے کہ امریکا طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔
ایسی بات کرنے والے حلقوں کو شاید یہ بات معلوم نہیں ہے کہ دوحہ میں جو مذاکرات ہونے جا رہے ہیں‘ ان کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ افغانستان کے موجودہ آئین کو تسلیم کریں گے۔ کیا کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے کی کبھی بات کی ہے؟ اس میں شک و شبے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ دہشت گردی میں ملوث تنظیمیں پاکستان کی دشمن ہیں۔ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی واردات کر کے پاکستان کا عالمی امیج تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے‘ بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور اسلام کی رو سے ناقابل معافی گناہ ہے۔ایسا قبیح جرم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
پاکستان کی حکومت‘ اداروں‘ سیاستدانوں‘ مذہبی رہنمائوں‘ شاعروں‘ ادیبوں اور اہل علم کو اس معاملے میں چونکہ چنانچہ‘ اگر مگر کی روایت ترک کر کے دہشت گردی کے خلاف متفقہ موقف اپنانا چاہیے اور پوری قوم کو متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہوجانا چاہیے‘ اس طریقے سے ہی وطن عزیز کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔اگر دہشت گردی کے معاملے میں قوم کو ابہام میں رکھنے کی پالیسی برقرار رکھی گئی تو آنے والے دنوں میں وطن عزیز کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وبائی وزیرمذہبی امور حبیب الرحمٰن نے روزہ اور عید کے معاملے پر مقامی علما و رویت ہلال کمیٹیوں کے بجائے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پرعمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روزہ 
اور عید کا اعلان کرنا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کام ہے۔

جبکہ مقامی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کا کام صرف شہادتوں کو مرکزتک پہنچانا ہے جس کی پرکھ کرنا بھی مرکزی کمیٹی ہی کا کام ہے، صوبائی وزیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ رمضان اور شوال کے چاند کے حوالے سے شہادتوں کا انتظارکرے اوراطمینان کے ساتھ فیصلہ کرے۔
سابق فوجی آمرجنرل پرویزمشرف کے ’محفوظ راستے‘کی تما م امکانات پیرکواس وقت معدوم ہوگئے جب وزیراعظم نوازشریف نے آئین توڑنے پرآرٹیکل 6کے تحت ان پرغداری کامقدمہ چلانے کاتاریخی اعلان کرکے سویلین اختیارقائم کیا۔