Wednesday, 3 July 2013

Next General of Pakistan

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت رواں سال نومبرمیں ختم ہونے کے بعدآرمی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم جواس وقت چیف آف لاجسٹکس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں سب سے سینئرموسٹ جنرل ہیں۔


ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم جن کاتعلق لاہورسے ہے وہ اس سے قبل کورکمانڈر بہاولپوررہ چکے ہیں جبکہ ڈی جی رینجرزاورکمانڈرایس ایس جی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ سوات میں کامیاب پیوچارآپریشن کی سرپرستی بھی لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے کی اوروہ اس سلسلے میں21دن تک فوجی جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کوہٹہ ڈیو(div) کے کمانڈربھی رہ چکے ہیں۔ سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبرپر لیفٹیننٹ جنرل راشدہیں جو ان دنوں چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل راشداس سے قبل کورکمانڈر لاہوررہ چکے ہیں۔
تیسرے نمبرپرلیفٹیننٹ جنرل طارق خان ہیں جن کاتعلق کوہاٹ کے نزدیکی علاقے جنوبی وزیرستان سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل طارق خان بھی اعلی پشہ وارانہ کیریئررکھتے ہیں وہ ان دنوں کور کمانڈر منگلاتعینات ہیں۔چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام ہیں جوان دنوں ڈی جی آئی ایس آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام کومسلم لیگ(ن)بھی انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ان کاشمار بھی پشہ وارانہ اعتبار سے بہترین جرنیلوں میں ہوتاہے۔ لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف ان دنوں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈایولوشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس سے قبل وہ کورکمانڈرگوجرنوالہ رہ چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف میجرشبیرشریف نشان حیدرکے بھائی ہیں وہ وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امورلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد لقادربلوچ کی زیرکمان خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف کے قابل اعتمادساتھی وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ ان کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، ذرائع کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل خالدراجا بھی شاندارپشیہ وارنہ کیریئر کے حامل ہیں تاہم وہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل اپنے عہدے سے ریٹائرڈہوجائیں گے۔

Wednesday, 26 June 2013

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ٹوئنٹی 20 لیگز کو کرپشن سے بچانے کیلیے سخت اقدامات تجویز کیے جائیں گے، فکسنگ میں ملوث کرکٹرز اور آفیشلز کے سزاؤں سے بچ نکلنے پر اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کی تشویش بڑھ گئی، مقابلوں کے میزبان ممالک میں خصوصی قوانین کی تشکیل کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ون ڈے کرکٹ میں فیلڈنگ کی پابندیوں اور دونوں اینڈ سے نئی گیندیں استعمال کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی، بنگلہ دیش کی تیاریاں نامکمل ہونے کے سبب ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی منتقلی کا مطالبہ بھی زور پکڑگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند برس میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے متعدد اسکینڈلز نے شرفا کے کھیل کا دامن داغدار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آئی پی ایل اسکینڈل میں شری شانتھ سمیت 3 بھارتی کرکٹرز کے ملوث ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے اشرفل بی پی ایل میں کرپشن کا اعتراف کرچکے، گزشتہ سال ایک بھارتی چینل نے پاکستانی ندیم غوری سمیت اسٹنگ آپریشن کے ذریعے کرپشن کیلیے رضامند امپائرز کو بے نقاب کیا تھا۔
کرکٹ حلقوں میں ٹوئنٹی 20 لیگز کو کرپشن کا گڑھ قراردیا جا رہا ہے، کھیل کی تطہیر کا عمل تیز کرنے کے مطالبات میں تسلسل کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے لندن میں جاری سالانہ کانفرنس میں متعلقہ بورڈز کو سخت اقدامات تجویز کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے سی ایس یو کے سربراہ سر رونی فلینیگن شرکا کو مسائل کی سنگینی کا احساس دلاتے ہوئے ایسا سسٹم وضع کرنے کیلیے کہیں گے جس میں کرپٹ کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلیے بچ نکلنے کے راستے مسددو ہوجائیں۔
یاد رہے کہ بھارتی عدالتی نظام میں کھیلوں میں کرپشن کے حوالے سے خصوصی کرمنل قوانین نہ ہونے کی وجہ سے کئی مجرموں پر ہاتھ ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے، یہی صورتحال سری لنکا اور بنگلہ دیش کی بھی ہے۔ذرائع کے مطابق اے سی ایس یو کو تشویش ہے کہ کرپٹ کھلاڑی، آفیشلز اور بکیز قوانین میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مکروہ دھندہ ڈھٹائی سے جاری رکھتے ہیں، فلینیگن تینوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مطالبہ کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی وفاقی حکومتوں کو ایسے سخت قوانین تشکیل دینے کیلیے کہیں جس سے کھیلوں میں بدعنوانی کے مرتکب افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ شکنی ہو۔
دریں اثنا چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں ون ڈے کرکٹ میں فیلڈنگ کی پابندیوں اور دونوں اینڈ سے نئی گیندیں استعمال کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی،وضع کردہ قوانین پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سخت تنقید کرتے رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں مختلف ٹیموں کا اس حوالے سے ردعمل سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا کہ ورلڈ کپ سے قبل کیا تبدیلیاں یا ترامیم مناسب ہوں گی۔
کمیٹی بعض رکن ممالک کی طرف سے زیادہ ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے کھیلنے کیلیے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت طے شدہ ٹیسٹ میچز کو نظر انداز کرنے کے رجحان کا بھی جائزہ لے گی۔طویل فارمیٹ کی بقا کیلیے مقابلوں میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی تیاریاں نامکمل ہونے کے سبب 16 مارچ سے شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی منتقلی کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔
پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے12 سے 28 جولائی تک انعقاد کا امکان ہے۔

اس دوران 5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے،ذرائع کے مطابق ابتدائی دونوں ایک روزہ مقابلوں کی میزبانی گیانا کرے گا، اگلے تینوں میچز سینٹ لوشیا میں ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی مقابلے سینٹ ونسنٹ میں ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ٹور کیلیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس یکم جولائی کو لاہور میں ہوگا، حتمی اسکواڈ کا حصہ بنانے سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی زیر صدارت قومی سلیکشن کمیٹی نے پلیئرز کی فہرست تو تیارکرلی تھی مگر قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انھیں ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور سمیت کپتانوں مصباح الحق اور محمد حفیظ سے مشاورت کی ہدایت دی ہے، نوجوان پلیئرز احمد شہزاد، عمر اکمل، حارث سہیل، رضا حسن، صہیب مقصود، وکٹ کیپرز عدنان اکمل اور محمد رضوان کا فٹنس ٹیسٹ لینے کی ہدایت دی گئی ہے،فٹنس رپورٹ کی روشنی میں ہی انھیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔



Imran hashmi, 
 بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن کی آنے والی کامیڈی فلم’’گھن چکر‘‘ کے نئے گانے کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ’’اللہ مہربان‘‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے دیویا کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ہدایتکار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کے ساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت عمران اور ودیا کی کامیڈی سے بھرپور یہ گھن چکر فلم 28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ رانجھنا جیسی فلمیں انہیں حسرت سے یہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ انہیں ان کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

میتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی فتح کی خوشی میں انہوں نے فلم رانجھنا دیکھی جو انہیں بے حد پسند آئی۔ بگ بی نے رانجھنا فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رانجھنا جیسی فلمیں دیکھ کر انہیں شدت سے یہ احساس ستاتا ہے کہ انہیں ان فلموں میں کاسٹ کیوں نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہی کردار میں صحیح مگر میں ان بہترین فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے آج کل کی جوان نسل کا ٹیلنٹ دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ فلم رانجھنا میں سونم کپور نے اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں اور ان کے اپوزٹ ہیرو کا کردار اداکار دھنش نے نبھایا ہے، رانجھنا اداکار دھنش کی بالی ووڈ میں پہلی فلم ہے، فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔
پریانکا چوپڑا کے البم ’’ان مائی سٹی‘‘ کا دوسرا گانا ’’اگزاٹک‘‘ انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا جس کے بارے میں اداکارہ نے کسی غم و غصے کا اظہار نہیں کیا۔

پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے البم کا گانا لیک ہوگیا اور مجھے اس پر غصہ بھی ہونا چاہیئے مگر میں اس گانے کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے خوش ہوں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گانا باضابطہ طور پر کسی بھی لمحے ریلیز کر دیا جائے گا۔
پریانکا نے اپنے مداحوں اور میوزک سے دلچسپی رکھنے والوں سے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ گانا سن کر اپنی رائے سے انہیں ضرور آگاہ کریں۔ پریانکا کے اس گانے میں امریکی ریپر پٹ بال نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور گانے کی شاعری میں انگریزی کے ساتھ ساتھ ہندی بول بھی شامل کئے گئے ہیں۔
فلم "سانوریا" کے ایک گانے میں رنبیر کپور مکمل برہنہ نظر آتے ہیں جب کہ جان ابراہم نے فلم نیویارک کے بعد فلم’’دوستانہ‘‘میں بھی بغیر کپڑے پہنے بولڈ سین عکس بند کرایا۔

بالی ووڈ نے گزشتہ کچھ سالوں کےدوران جس طرح اپنی فلموں ميں جدید اور مغربی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے وہیں فلموں میں بولڈمناظر کی فلم بندی میں بھی وہ مغرب کی تقلید کرتا نظرآتا ہے جس کے باعث نہ صرف اداکارائیں بلکہ اداکار بھی اپنے برہنہ جسم کی نمائش کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کررہے ہیں۔

بالی ووڈ ادکار رنبیر کپور نے اپنی پہلی ہی فلم ”سانوریا“ میں اتنا بولڈ منظر فلم بند کرایا کہ کوئی بھی نیا اداکار ایسا کرنے سے ضرور گھبراتا، فلم ”سانوریا“ کے ایک گانے میں رنبیر کپور مکمل برہنہ نظر آتے ہیں، اس دوران انہوں نے اپنا عریاں پن چھپانے کے لئے انتہائی باریک تولیے کا استعمال کیا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے، اداکار جان ابراہم جن کا فلم ’’نیویارک‘‘ ميں برہنہ منظر فلم بند کرانے کے بعد کہنا تھا کہ وہ اس کی عکس بندی کے دوران کافی محظوظ ہوئے، جان ابراہم نے اس کے بعد  فلم’’دوستانہ‘‘میں بھی بغیر کپڑے پہنے بولڈ سین عکس بند کرایا۔
رنبیر اور جان ابراہم کے علاوہ نیل نتن مکیش  فلم ’’جیل‘‘ ،  راج کمار  فلم “شاہد‘‘  اور نئے اداکار میراڈونا ریبیلو فلم ’’پنکھ‘‘ میں اپنے برہنہ جسم کی نمائش کر چکے ہیں جب کہ اشمت پٹیل بھی مردوں کے ہیلتھ میگزین کے فرنٹ پیچ کے لیے برہنہ تصویر بڑی دیدہ دلیری سے بنواچکے ہیں۔