Tuesday, 25 June 2013

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت ان دنوں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کی سزا پوری کرنے کے لیے بھارتی ریاست پونے کی یرواڈا جیل میں قید ہیں تاہم منا بھائی کو جیل میں اپنی اہلیہ مانیاتا دت کی یاد اس قدر ستانے لگی کہ انہوں نے اپنی شریک حیات سے مسلسل رابطے کا ذریعہ تلاش کر لیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق سنجے دت کے جیل جانے کے بعد سے ایک ڈاکیہ (پوسٹ مین) نرگس دت روڈ پر تعمیر امپیرئل ہائٹس کے دروازے پر کثرت سے نظر آتا ہے اور  اس کے پاس اکثر نویں منزل پر رہائش پذیر سنجے دت کی اہلیہ مانیاتا دت کے لیے خط ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت روزانہ اپنی اہلیہ کو عام ڈاک کے ذریعے خط لکھتے ہیں جس کے جواب ميں انہیں اپنی اہلیہ کی جانب سے بھی ایک خط روزانہ موصول ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی متنازعہ ٹاڈا کی عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی طور پر رائفل اور پسٹل خریدنے کے جرم میں 6 سال کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے کم کرکے 5 سال کر دیا تھا، سنجے دت 18 ماہ کی قید پہلے ہی کاٹ چکے ہیں جب کہ بقیہ قید وہ ان دنوں پونے کی یرواڈا جیل میں پوری کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment